وطن نیوز انٹر نیشنل

ون ڈے ڈیبیو پر تیز ترین ففٹی کے بعد کرنال پانڈیا رو پڑے

: بھارتی کرکٹر کرنال پانڈیا ون ڈے ڈیبیو پر تیز ترین ففٹی جڑ کر جذباتی ہوگئے۔

کرنال پانڈیا نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی ففٹی صرف 26 بالز پر مکمل کی، گیند کے لحاظ سے یہ کسی بھی پلیئر کی ڈیبیو پر تیز ترین ففٹی ہے، انھوں نے 31 بالز پر 58 رنز اسکور کیے۔

گراؤنڈ سے باہر آتے ہوئے ان کے لیے اپنے آنسو روکنا مشکل ہورہا تھا، انھوں نے اپنے بھائی ہردیک کو گلے سے لگایا، اس دوران دونوں ہی کافی جذباتی دکھائی دیے۔
بعد ازاں انٹرویو کے دوران بھی کرنال کے آنسو چھلک رہے تھے، ان کیلیے بات کرنا مشکل ہورہا تھا، انھوں نے اپنی اس کاوش کو اپنے آنجہانی کے والد کے نام کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں