وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا آغاز کردیا اسپورٹس رپورٹر 10 منٹ پہلے

پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا آغاز کردیا
پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا آغاز کردیا شیئرٹویٹ
اسپورٹس رپورٹر 12 منٹ پہلے
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں
پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا چار اپریل کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگا
پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا چار اپریل کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگا

لاہور: پاکستان اور بھارت میں عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات اور تناؤ کے باوجود بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا ایک بارپھر آغاز کردیا۔

پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا چار اپریل کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگا، ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔ رواں سال میں یہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم نثار علی کی قیات میں کل لاہور سے ڈھاکا روانہ ہوگی۔ گلش یوتھ کلب ڈھاکا گراؤنڈ میں 2 اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلا دیش کا ہوگا جب کہ 3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے طے ہے۔
چار اپریل کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ 6 اپریل کو پاکستان اور بنگلا دیش جبکہ پاکستان اور بھارت کا دوسرامیچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دو بہترین ٹیموں کا فائنل آٹھ اپریل کو شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں