وطن نیوز انٹر نیشنل

چھتیس گڑھ: 400 ماؤ باغیوں کا حملہ، 25 بھارتی فوجی مارے گئے

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد25ہوگئی۔ہفتے کی دوپہر ضلع بیجا پور کے گھنے جنگلات میں 1500سے ز ائد بھارتی فوجی سرچ آپریشن کررہے تھے کہ 400سے زائد ماؤ باغیوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا،یہ جھڑپ4 گھنٹے تک جاری رہی،ابتدا میں تو حکام نے ہلاکتیں5بتائیں تاہم اتوار کی صبح مزید 18فوجیوں کی لاشیں مل گئیں،31فوجی زخمی بھی ہوئے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،9فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے ،متعدد فوجی ابھی تک لاپتہ ہیں،ماؤ باغی جاتے ہوئے اسلحہ اور گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق ماؤ باغیوں کے اس آپریشن کی قیادت کمانڈرہدما کررہے تھے ،حکام نے باغیوں کی ہلاکتوں کا بھی دعویٰ کیا تاہم کسی بھی ماؤ با غی کی لاش مقامی میڈیا کو نہ دکھائی گئی۔حملے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ انتخابی مہم چھوڑ کر دہلی پہنچ گئے ،ادھر ہندوستان میں علیحدگی پسند تحریکیں زور پکڑنے لگیں،خلفشار اور انتشار کا دوسرا نام مودی سرکار ہے ،مودی سرکار جب سے اقتدار میں آئی ہے انڈیا میں ہندوؤں کے علاوہ باقی تمام اقلیتوں اور مظلوم طبقات کی شناخت ختم اور انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں،اس کے رد عمل کے طور پر علیحدگی پسند تنظیموں نے اپنی مسلح کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے ، ہندوستانی ریاست ان تمام تحریکوں کو دبانے میں ناکام رہی ہے ،کرناٹک، چھتیس گڑھ اور کئی دیگر ریاستوں میں دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی اور سرپرستی کے باوجود بھارتی ریاست نکسل تحریکِ آزادی کو کمزور نہ کر سکی ،اس تحریک کو کمزور سمجھنے والوں کو زور دار جھٹکا لگا،بھارت ہمیشہ سے اپنے مسائل کا ذمہ دار ہمسایہ ممالک کو ٹھہراتا آیا ہے مگر اب دنیا اس کی حقیقت جان چکی ہے ،پلوامہ ڈرامہ ہو یا بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ، پٹھان کوٹ ،اُڑی یا پھر گلوان وادی میں چین کے ساتھ ذلت آمیز محاذ آرائی، بے بنیاد الزام تراشی بھارت کا وطیرہ رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں