وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستانی شیف زہرہ کا عالمی ریکارڈ (VL 08)

2015 میں زہرہ خان لندن چلی گئی تھیں اور وہاں گورڈن رامسے اسکول سے وابستہ ہوئیں جو شیف اور اس سے وابستہ امور سکھانے والا ایک ممتاز ادارہ ہے۔ اب وہ لندن کی بونڈ اسٹریٹ پر واقع فیا کیفے کی مالک بھی ہیں۔ اس پورے سفر میں انہوں نے غیرمعمولی محنت کی اور دنیا میں اپنا نام بنایا ہے۔

فوربس کی جانب سے 30 انڈر 30 کا اعزاز ملنے کے بعد زہرہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’ وہ ممتاز ابھرتے ہوئے اور ماحول تبدیل کردینے والے اینٹرپرونیئرز میں شمولیت پر بہت شکرگزار ہیں۔‘
انہوں ںے کہا کہ ان کی کیفے کا اکثر اسٹاف خواتین پر مشتمل ہے جن کا بنیادی کردار ہے۔ وہ اس اعزاس کےلئے اپنے اہلِ خانہ، اپنی خواتین ملازم اور دوستوں کی شکرگزار ہیں جو ان کی لیے بڑی تحریک ہے۔ اس کے علاوہ فیا اور ڈائس ریستوران میں اپنی ٹیم کی ممنون ہیں جن کی بدولت یہ سب کچھ ممکن نہ تھا۔

’ پاکستان سے برطانیہ آنے والی زہرہ خان نے تارکینِ وطن کے متعلق لگے بندھے تصورات کی نفی کرتے ہوئے برطانیہ میں خواتین کو مضبوط کیا۔ وہ ایک ماں بھی ہیں اور شیف بھی جو فیا کیفے اور کئی دکانوں کی مالک ہیں۔ یہاں 30 کے قریب مستقل لوگوں کا اسٹاف ہے جو کھانا پکانے سے لے کر ان کی ڈیزائننگ اور پیکنگ میں مصروف ہے۔ ادارے کا 10 فیصد منافع خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت پر خرچ ہوتا ہے،‘ فوربس نے لکھا۔

زہرہ خان نے کہا کہ وہ صارفین کی ضروریات کے تحت کام کرتی ہیں اور یہی کامیابی کا راز بھی ہے۔ وہ اپنی مضبوط ٹٰیم کے ساتھ اشیائے خوردونوش کے بدلتے انداز پر کام کررہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں