وطن نیوز انٹر نیشنل

شوبز انڈسٹری میں سینئر اداکار سلام تک کا جواب نہیں دیتے، مومنہ اقبال

مومنہ اقبال نے یہ بھی کہا کہ میں انسٹا گرام کم ہی استعمال کرتی ہوں، اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے تو میں صاف انکار کر دیتی ہوں لیکن میرے جتنے فالوؤرز ہیں وہ میرا کام جانتے ہیں اسی لئے مجھے کبھی پیسے دیکر فالوؤرز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی نئے شخص کو داخل ہونے کے لئے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ اگے بڑھنے کے لئے آپ کو بہت سی باتوں پر خاموش رہنا پڑتا ہے۔ سب سے زیادہ ضبط پر قابو رکھنا ہوتا ہے۔ کام نہ ملنے کے ڈر سے کچھ غلط ہوتا دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں۔

مشہور ترین ڈرامہ سیریل عہدِ وفا کی معصومہ نے شکوہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کافی جگہوں پر سینئر نئے آنے والوں کو ٹف ٹائم دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ سینئرز اپنے جونیئرز کو سلام کا جواب تک نہیں دیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں