وطن نیوز انٹر نیشنل

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری، اپوزیشن کے دونوں گروپوں نے نمائندگی مانگ لی

اپوزیشن کے دونوں گروپوں نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی نمائندگی مانگ لی۔

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ارکان کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا جب کہ اپوزیشن کے دونوں آزاد گروپوں نے اس میں نمائندگی مانگ لی۔ سینیٹر دلاور خان اورغفور حیدری نے نمائندگی کے لیے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو درخواستیں دیدیں۔

ارکان کی نامزدگی اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کیلیے نیا امتحان ہوگا،وہ دو نام انھیں بھجوائیں گے،جس کے بعدکمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں