وطن نیوز انٹر نیشنل

عالیہ بھٹ کوپاکستانی ریپرمحمد شاہ کا گانا بھا گیا

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو پاکستانی ریپر محمد شاہ کی ان کے لیے بنائی گئی ویڈیو بہت پسند آئی۔

پاکستانی ریپرمحمد شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ پرایک ریپ وڈیو بنائی جس میں انہوں نے اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھے۔
دیگر مداحوں کو پاکستانی ریپرکا گانا بہت پسند آیا لیکن اس فہرست میں خود اداکارہ عالیہ بھٹ بھی شامل تھیں جنہوں نے ریپ سانگ پر اپنا رد عمل بھی دیا۔

پاکستانی ریپر نے اداکارہ کی فلموں جن میں رازی، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، ہائی وے اور ٹواسٹیٹس کے ٹائٹلز اور ویڈیو کلپس کا استعمال بھی کیا جوعالیہ کوبھا گیا۔ اداکارہ نے تبصرے میں لکھا کہ ’بہت ہارڈ‘!
صرف یہ ہی نہیں عالیہ بھٹ کے اس تبصرے پرمحمد شاہ نے ان کو جواب دیا کہ عالیہ بھٹ، مجھے آپ سے محبت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اس وقت اداکار رنبیر کپور کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں