وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا وبا کا کچرا، جنگلی حیات کا قاتل

ڈ: کرہ ارض گزشتہ ڈیڑھ برس سے کووڈ 19 کے چنگل میں ہے۔ انسانوں نے اپنے تحفظ بالخصوص ہسپتال کے حفاظتی لباس ( پی پی ای) کو جس طرح ماحول میں ڈالنا شروع کیا ہے اس سے اپنی معصوم اور بے زبان جانوروں کی جان پر بن آئی ہے۔

ساحل ہو یا خشکی ڈسپوزیبل ماسک ہر جگہ موجود ہیں اور وہ ختم ہونے کی بجائے جانوروں میں موت بانٹ رہے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ 19 سے وابستہ کوڑا کرکٹ جانوروں کے اصل گھروں اور مسکن میں داخل ہوچکا ہے۔ ان میں ربڑ کے دستانے، فیس ماسک اورربڑ کی ڈوریں اور پولی پروپائلین سے بنے لباس بھی شامل ہیں۔

ہالینڈ کی لائیڈن یونیورسٹی سے وابستہ حیاتیات داں نے سوشل میڈیا پر جب ایک دستانے میں پھنسی مچھلی کی تصاویر دیکھیں تو وہ ہل کر رہ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے کورونا کچرے کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کیا۔ ان کے مطابق ماسک اور دستانے کسی جال کی طرح جانوروں کے پھنسنے اور الجھنے کی وجہ بن چکے ہیں۔ پھر ان کے ٹکڑے سانس کی نالی میں پھنس رہے یا پیٹ میں اترکر انہیں بیمار کرکے ہلاک کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں