وطن نیوز انٹر نیشنل

بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

بجلی صارفین کے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی اور نیپرا 28 اپریل کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔

سینیٹرل پاور پرچیز اتھارٹی (سی پی پی اے) کا کہنا ہے کہ مارچ میں پانی سے 19.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جب کہ اسی ماہ کوئلے سے 30.50 فیصد، فرنس آئل سے 2.62 فیصد، مقامی گیس سے 11.56 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.11 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے پیدا بجلی کی قیمت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں