وطن نیوز انٹر نیشنل

پی آئی اے کی خصوصی پروازیں، چین سے کورونا ویکسین اسلام آباد پہنچ گئی

پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں چین سے کووڈ 19 ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گئیں۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے چین سے ویکسین لانے کے لیے اسلام آباد سے بیجنگ تک تین خصوصی پروازیں کی، پہلی پرواز آج دوپہر اور دو پروازیں شام میں اسلام آباد پہنچ گئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویکسین کی فراہمی کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین سے ویکسین لانے کے لیے ہر فضائی آپریشن کی نگرانی سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک خود کر رہے ہیں، علاوہ ازیں قومی ایئر لائن مئی کے وسط تک اپنے عملے اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگانے کے کی راہ پر گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں