وطن نیوز انٹر نیشنل

برطانیہ کا بھارت کے لیے وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات بھیجنے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ہدایت پر مریضوں کی زندگیاں بچانے والے نظام تنفس سے متعلق اہم طبی آلات بھارت روانہ کردیئے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی اسپتالوں میں آکسیجن گیس کی قلت کے باعث کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم نے بھارتی عوام کی مدد کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے برطانوی وزارت خارجہ نے بتایا کہ 600 سے زائد میڈیکل آلات سے بھرے 9 ائیرلائن کنٹینرز منگل کی صبح بھارت پہنچیں گے جن میں 495 آکسیجن کنسنٹریٹرز، 120 نان ان ویسیو وینٹی لیٹرز اور 20 مینوئل وینٹی لیٹرز شامل ہیں جب کہ مزید کھیپ ہفتے کے آخر میں روانہ کی جائے گی۔

آکسیجن کنسنٹریٹرز اور ان ویسیو وینٹی لیٹرز کےذریعے جن مریضوں کے پھیپھڑوں کی کارکردگی میں کمی آجاتی ہے یا مکمل طور پر ناکارہ ہوجاتے ہیں اُن میں آکسیجن لیول کو نارمل رکھا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور نے بھارت میں آکسیجن گیس کی قلت کو دور کرنے کے لیے مائع آکسیجن اور آکسیجن گیس کے سلنڈرز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں