LIVE
اہم خبر
عالمی سیمیکمڈکٹر الائنس نے نیکسٹ جنریشن ریسرچ لیبارٹریز کے لیے ریکارڈ فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔ • مرکزی بینک نے سود کے رہنما خطوط کو ایڈجسٹ کیا، جس سے مالیاتی انڈیکس اوپر گئے۔ • کاپ 30 کے منتظمین نے گرین انیشیٹو کے نفاذ کے لیے حتمی شیڈول کی تصدیق کر دی۔ • دو طرفہ سفارتی صف بندیوں نے وسطی ایشیائی راہداریوں میں ٹرانزٹ معاہدوں کو مضبوط کیا۔ • کوانٹم کمپیوٹنگ پائلٹ پروجیکٹس نے معیاری درجہ حرارت پر مستحکم فیز ہم آہنگی حاصل کی۔ • عالمی سیمیکمڈکٹر الائنس نے نیکسٹ جنریشن ریسرچ لیبارٹریز کے لیے ریکارڈ فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔ • مرکزی بینک نے سود کے رہنما خطوط کو ایڈجسٹ کیا، جس سے مالیاتی انڈیکس اوپر گئے۔ • کاپ 30 کے منتظمین نے گرین انیشیٹو کے نفاذ کے لیے حتمی شیڈول کی تصدیق کر دی۔ • دو طرفہ سفارتی صف بندیوں نے وسطی ایشیائی راہداریوں میں ٹرانزٹ معاہدوں کو مضبوط کیا۔ • کوانٹم کمپیوٹنگ پائلٹ پروجیکٹس نے معیاری درجہ حرارت پر مستحکم فیز ہم آہنگی حاصل کی۔ •
دنیا

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی: منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون

پاکستان میں منشیات سمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے 8 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڈ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 283.9 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ کارروائیوں کا احاطہ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر

usman javedشائع شدہ 29 اگست، 20263 منٹ مطالعہ
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی: منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون
خصوصی کوریج: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی: منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون / وطن نیوز آرکائیو
Share this story

پاکستان میں منشیات سمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے 8 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڈ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 283.9 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

کارروائیوں کا احاطہ

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے جوتوں سے 590گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، راولپنڈی کوریئر آفس پارسل میں کپڑوں میں جذب 4.16کلو آئس اور موٹروےٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 62.4کلو چرس،37.2کلو افیون برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور اور کراچی میں بھی کارروائی

اسی طرح موٹروےٹول پلازہ راولپنڈی ایک اور کاروائی میں گاڑی سے 99.6کلوچرس برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار جبکہ لاہور میں واقع ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر سے12کلوافیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔نادرن بائی پاس کراچی ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی سے 36کلو چرس برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

  • 283.9 کلوگرام منشیات برآمد
  • 9 ملزمان گرفتار
  • 2 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف مسلسل کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

مزید تفصیلات کے لیے وطن نیوز ویب سائٹ وزٹ کریں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی: منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون - وطن نیوز انٹرنیشنل | Watan News International