LIVE
اہم خبر
عالمی سیمیکمڈکٹر الائنس نے نیکسٹ جنریشن ریسرچ لیبارٹریز کے لیے ریکارڈ فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔ • مرکزی بینک نے سود کے رہنما خطوط کو ایڈجسٹ کیا، جس سے مالیاتی انڈیکس اوپر گئے۔ • کاپ 30 کے منتظمین نے گرین انیشیٹو کے نفاذ کے لیے حتمی شیڈول کی تصدیق کر دی۔ • دو طرفہ سفارتی صف بندیوں نے وسطی ایشیائی راہداریوں میں ٹرانزٹ معاہدوں کو مضبوط کیا۔ • کوانٹم کمپیوٹنگ پائلٹ پروجیکٹس نے معیاری درجہ حرارت پر مستحکم فیز ہم آہنگی حاصل کی۔ • عالمی سیمیکمڈکٹر الائنس نے نیکسٹ جنریشن ریسرچ لیبارٹریز کے لیے ریکارڈ فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔ • مرکزی بینک نے سود کے رہنما خطوط کو ایڈجسٹ کیا، جس سے مالیاتی انڈیکس اوپر گئے۔ • کاپ 30 کے منتظمین نے گرین انیشیٹو کے نفاذ کے لیے حتمی شیڈول کی تصدیق کر دی۔ • دو طرفہ سفارتی صف بندیوں نے وسطی ایشیائی راہداریوں میں ٹرانزٹ معاہدوں کو مضبوط کیا۔ • کوانٹم کمپیوٹنگ پائلٹ پروجیکٹس نے معیاری درجہ حرارت پر مستحکم فیز ہم آہنگی حاصل کی۔ •
پاکستان

افغانستان میں تیل اور گیس کی تلاش: طالبان حکومت اور سعودی کمپنی کے درمیان معاہدہ

افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارتِ معدنیات و پیٹرولیم نے پیر کے روز کابل میں ’ڈیلٹا انٹرنیشنل‘ نامی سعودی کمپنی کے ساتھ تیل اور گیس تلاش کرنے اور اسے نکالنے کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات طالبان کے وزیرِ معدنیات و پٹرولیم ہدایت اللہ بدری اور ڈیلٹا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو شاہر التقی نے

usman javedشائع شدہ 9 ستمبر، 20263 منٹ مطالعہ
افغانستان میں تیل اور گیس کی تلاش: طالبان حکومت اور سعودی کمپنی کے درمیان معاہدہ
خصوصی کوریج: افغانستان میں تیل اور گیس کی تلاش: طالبان حکومت اور سعودی کمپنی کے درمیان معاہدہ / وطن نیوز آرکائیو
Share this story

افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارتِ معدنیات و پیٹرولیم نے پیر کے روز کابل میں ’ڈیلٹا انٹرنیشنل‘ نامی سعودی کمپنی کے ساتھ تیل اور گیس تلاش کرنے اور اسے نکالنے کا معاہدہ کیا ہے۔

معاہدے کی تفصیلات

طالبان کے وزیرِ معدنیات و پٹرولیم ہدایت اللہ بدری اور ڈیلٹا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو شاہر التقی نے اس دستاویز پر دستخط کیے۔ جبکہ طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر اور افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندے زلمے خلیل زاد معاہدے کی تقریب میں موجود تھے۔

تلاشی کا علاقہ

معاہدے کے تحت سعودی کمپنی کشک۔تیرپل کے علاقے میں تیل اور گیس تلاش کر کے اسے نکالے گی۔ طالبان کی وزارتِ معدنیات و پٹرولیم کے مطابق کشک۔تیرپل کا علاقہ تقریباً 22 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور ہرات اور بادغیس صوبوں میں واقع ہے۔

  • تلاشی کا علاقہ: کشک۔تیرپل
  • تلاشی کی مدت: 8 سال
  • معاہدے کی مدت: 25 سال

سرمایہ کاری

وزارت کے اعلان کے مطابق، ڈیلٹا انٹرنیشنل ابتدائی مرحلے میں گیس کے سات بلاکس کی تلاش اور نکالنے کے عمل کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

زلمے خلیل زاد نے اس معاہدے پر دستخط کو سرمایہ کاری کے حصول کے لیے افغانستان کی آمادگی کی علامت قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک اپنے قدرتی وسائل، بالخصوص گیس کو نکالنے اور اس کی ’افغانستان سے باہر ترسیل اور برآمد کے لیے قابلِ ذکر اور بہت بڑی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔‘

مزید معلومات کے لیے وطن نیوز کا دورہ کریں۔

افغانستان میں تیل اور گیس کی تلاش: طالبان حکومت اور سعودی کمپنی کے درمیان معاہدہ - وطن نیوز انٹرنیشنل | Watan News International