ٹرمپ کے لیے سوشل میڈیا پر پیغامات ٹائپ کرنے والی نیٹلی ہارپ: کون ہیں وہ?
حالیہ برسوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے میں بہت کم ہی لوگ ایسے رہے ہیں جو ان کے ساتھ بار بار نظر آئے ہوں اور ان چند افراد میں ایک نیٹلی ہارپ بھی شامل ہیں۔ نیٹلی ہارپ کون ہیں؟ ٹرمپ کے لیے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے اور انتہائی وفادار

حالیہ برسوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے میں بہت کم ہی لوگ ایسے رہے ہیں جو ان کے ساتھ بار بار نظر آئے ہوں اور ان چند افراد میں ایک نیٹلی ہارپ بھی شامل ہیں۔
نیٹلی ہارپ کون ہیں؟
ٹرمپ کے لیے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے اور انتہائی وفادار معاونین میں 35 سالہ نیٹلی ہارپ بھی شامل ہیں۔ ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر کی پوسٹس ٹائپ کرنے کی ذمہ داری بھی انھی کے پاس ہے۔
جارجیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر اور ٹرمپ کے ناقد جون اوسوف کی تقریر
جارجیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر اور ٹرمپ کے ناقد جون اوسوف نے ایک تقریر کے دوران نیٹلی ہارپ کا دوبارہ نام لے کر انھیں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا دیا اور اس تقریر کی ویڈیو بعد میں وائرل ہو گئی۔
- اوسوف نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ’نیٹلی کے ساتھ اس بظاہر غیر محفوظ اُڑنے والے محل میں سفر کر رہے ہیں، جو قطر کے امیر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ہے۔‘
- وہ صدر ٹرمپ کے نئے ایئر فورس ون طیارے کی طرف اشارہ کر رہے تھے اور ساتھ ہی اُن میڈیا رپورٹس کا بھی جن کے مطابق گذشتہ ماہ ترکی سے روانگی کے وقت ٹرمپ نے خفیہ طور پر اپنا طیارہ تبدیل کیا تھا اور ان کے ساتھ نیٹلی اور چند دیگر افراد موجود تھے۔
قدامت پسند مسیحی خاندان سے تعلق رکھنے والی اور کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والی ہارپ نے کئی حوالوں سے غیر معمولی سمجھے جانے والے وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کے لیے ایک غیر روایتی راستہ اختیار کیا۔
وہ اس وقت نمایاں ہوئیں جب انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ان کی جان بچائی۔ وطن نیوز پر مزید خبریں پڑھیں۔
