اسرائیل کا یروشلم میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا کی درآمد اور ’انتہا پسند آبادکاروں‘ پر پابندی سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کا ردعمل اس کے جواب میں اسرائیل نے یروشلم میں قائم برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ لیبر حکومت

برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا کی درآمد اور ’انتہا پسند آبادکاروں‘ پر پابندی سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کا ردعمل
اس کے جواب میں اسرائیل نے یروشلم میں قائم برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ لیبر حکومت ’منظم انداز میں ریاستِ اسرائیل کے خلاف کام کر رہی ہے۔‘
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے 58 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
- پیٹرول کی نئی قیمت: 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر
- ڈیزل کی نئی قیمت: 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر
امریکی پابندیاں
امریکی محکمۂ خزانہ نے منگل کے روز ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور چند دیگر اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام ایران کی معیشت کو مزید عالمی سطح پر تنہا کرنے کی امریکی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایرانی حکومت کو مالی سہارا فراہم کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آج ہم نے اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو اب بھی ماہان ایئر کی حمایت کر رہی ہیں۔
مزید خبریں وطن نیوز پر پڑھیں۔
