وطن نیوز انٹر نیشنل

سکنڈے نیویا میں ، اردو صحافت کا پرچار کرنے والا میرا آج کا ہیرو۔

(کوٹلہ ارب علی خان )۔۔۔۔۔میرا آج کا ھیرو نصف صدی سے سیکنڈے نیویا میں اردو زبان کا پرچار کرنے والا مزدور قلم کار ناگڑیاں سے ڈنمارک تک کے سفر کی یادگار داستان پیارے پڑھنے والو ! میرے اس ھیرو نے مزید پڑھیں

 سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی کارکردگی پر صدر پاکستان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ستائش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی آگاہی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں مقررین نے کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی ٹیکس محتسب کے سابق مشیر جناب محمد صدیق تھے۔ سیمینار کا اہتمام سویڈن میں وفاقی ٹیکس محتسب کے اعزازی مشیر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے کیا تھا۔ تقریب کا آغاز نو مسلم سویڈش جان بلوم بیری کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ پاکستان کے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر محمد آصف جاہ کا سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام بھی دیکھایا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب کے اعزازی مشیر عارف محمود کسانہ نے کہا کہ ڈاکٹر محمد آصف جاہ کی قیادت میں اس ادارہ نے ہزاروں لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں جس سے عوام میں اس ادارہ پر اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد آصف جاہ تیس سال سے کسٹمز ہیلتھ کئیر سوسائٹی کے تحت فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر کسٹمز ہیلتھ کئیر سوسائٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ویڈیو بھی دیکھائی گئی جس شرکاء نے بہت سراہا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئیے وفاقی محتسب سیکریٹیریٹ میں قائم شکایات کمشنر برائے اورسیز پاکستانیز ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں بتایا کہ 12 وفاقی محکموں سے اگر اورسیز پاکستانیوں کو شکایات ہوں تو وہ ان کے ادارے سے رجوع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات اور طریقہ کار کی وضاحت بھی کی۔ 

اخوت سویڈن کے جنرل سیکرٹری ابرار اکبر نے سویڈن میں سرکاری محکموں میں دفتری طریقہ کار، عام آدمی کو حاصل حقوق اور سرکاری محکموں تک رسائی کے تمام مراحل کی تفصیل پیش کی۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کے حقوق و مزید پڑھیں

سویڈن: قرآن نذر آتش کرنے کا ایک اور واقعہ،متعدد افراد گرفتار 6 گھنٹے پہلے6 گھنٹے پہلے سویڈن کی پولیس نے اتوار کے روز قرآن نذر آتش کرنے کے دوران پرتشدد ہنگاموں کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ عراقی مزید پڑھیں

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر احتجاج اورہنگامے،متعدد افراد زخمی

اسٹاک ہوم: سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اورہنگاموں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن میں مسلمان دشمن انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے جلائے مزید پڑھیں

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، امارات کا سوئیڈن سے شدید احتجاج

ابو ظہبی: سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر امارات نے سوئیڈن کی سفیر کو طلب کیا اور سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔ عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم مزید پڑھیں

سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ

سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مزید پڑھیں

ڈنمارک کے بلدیاتی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے سید اعجاز حیدر بخاری منتخب ہوگئے ہیں

سٹاک ہوم (عارف کسانہ/نمائندہ خصوصی) ڈنمارک کے بلدیاتی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے سید اعجاز حیدر بخاری منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے تیسری مرتبہ مسلسل کامیابی سے ہیٹرک مکمل کرلی ہے۔ وہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن مزید پڑھیں