وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان نے ڈنمارک کے ساتھ گرین فریم ورک مفاہمتی یاداشت معاہدے پر دستخط کر دیئے

معاہدے پر ڈنمارک میں پاکستان کے سفیراحمد فاروق اور پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر Lis Rosenholm نے دستخط کیے۔
31اگست2022 کو ہونے والا گرین فریم ورک معاہدہ نجی اور پبلک پرایؤیٹ پارٹنر شپ سمیت کرہٗ ارض کے سرسبز اور پائیدار مستقبیل کے لیے دونون ممالک کے باہمی مفادات،اعلی روایات اور مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔ گرین فریم ورک معاہدہ موسمیاتی تبدیلیوں کو یکساں اور پائیدار سرسبز منتقلی جیسے شعبوں میں مضبوط تعاون پیدا کرنے کیلئے پہلاقدم ہوگا۔ گرین فریم ورک کو ایک مشترکہ پلان آف ایکشن کے ذریعے بنایا جائے گا جسے دونون ممالک پاکستان اور ڈنمارک آنے والے دنوں میں اس کوحتمی شکل دیں گے۔
پاکستان ان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ڈنمارک کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا کواہا ں ہے۔پاکستان میں موجود سیلاب کی صورتحال، جوکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہوئی ہے،اس کومدنظررکھتے ہوئے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان اس طرح کے تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ڈنمارک پہلے ہی اپنے ًڈنمارک انرجی ٹرانزیشن انیشی ایٹو ً (DETI) کے تحت پاکستان کی مدد کررہا ہے جس کے ذریعے توانائی کی وزارت کو طویل مدتی توانائی شعبے میں منصوبہ بندی اور موجود گرڈ میں قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں دنمارک کی طرف سے تکنیکی مدد فراہم کی جارہی ہے۔
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تمام شعبون بشمول تجارت اور سرمایہ کاری اور توانائی پر مشتمل باہمی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ ڈنمارک میں مقیم پاکستان کی بڑی تعداد دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کرتی ہے۔ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہیں۔ گرین فریم ورک معاہدہ پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں