وطن نیوز انٹر نیشنل

جامع مسجد برانڈ بی سٹرانڈ (کوپن ہیگن ) میں محرم الحرام روحانی کانفرنس کا انعقاد.

گزشتہ سالوں کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے جامع مسجد برانڈ نی سٹرانڈ کی انتظامیہ نے اس سال بھی محرم الحرام میں امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ سلام کی شہادت کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا .یہ شاندار روحانی محفل مورخہ 27 اگست 2021 بروز جمعۃ المبارک نماز عصر تا مغربانعقاد پذیر ہوئی .مجلس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی،تقرین کے مہمان خصوصی جامع مسجد مدنی (مسلم کلچرل انسٹیٹیوٹ)ویسٹر برو کوپن ہیگن کے سابق خطیب علامہ قاری حافظ ظہیر احمد بٹ صاحب تھے جو ان دنوں پاکستان میں مقیم ہیں ، وہ خصوصی طور پر محرم کی تقریبات کے سلسلے میں ڈنمارک تشریف لائے ہوئے ہیں.وہ خصوصی خطاب کیلئے ویسٹر برو جامع مسجد کی انتظامیہ کے ساتھ تشریف لائے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا.جامع مسجد برانڈبی سٹرانڈ کے امام سید اعجاز حیدر بخاری صاحب نے نظامت کے فرائض خود انجام دیئے اور محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کرایا.اس کے بعد صوفی ریاض صاحب ، مسعود احمد اور ملک ضیا ءالرحمن نے اپنی اپنی خوش الحان آوازوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے.آخر میں علامہ قاری ظہیر احمد صاحب مہمان خصوصی نے امام عالی مقام ء،سلام کے مدینہ منورہ سے مکہ شریف اور پھر مکہ سے کوفہ و کربلا تک 72 نفوس کے (اہل خانہ اور بچوں ) کے ساتھ سفر کو اس طرح پیش کیا کہ ہر اشک اشکبار تھی.یزید بد بخت تو اندھیروں میں گم ہو گیا اور کا نام لینے والا کوئی نہیں لیکن امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کے مقام کا ذکر قیامت تک گونجتا رہے اور دنیا امام عالی مقام ترانے گاتی رہے گی.خطاب کے بعد انہوں نے دعا فرمائی اور انتظامیہ نے حاضرین کی خدمت میں کھانا اور مشروب تقسیم کیا .اور یہ خوبصورت روحانی محفل برخاست ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں