وطن نیوز انٹر نیشنل

یورپی یونین کے لیے پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے علی رضا سید کو انسانی حقوق کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے

برسلز:

یورپی یونین اور بیلجیئم کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر محترمہ آمنہ بلوچ نے کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید کو انسانی حقوق کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کو یورپ میں جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کے حقوق کی حمایت کرنے پر انسانی حقوق کا خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

علی رضا سید کے نام سفیر پاکستان کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم یورپ میں مظلوم کشمیریوں کے حقوق کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں آپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور انسانی حقوق کا ایوارڈ ملنے پر آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ درحقیقت آپ کی غیر معمولی محنت کا اعتراف ہے اور آپ کے اس وقار اورعزت کی عکاسی کرتا ہے جو آپ نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھا کر حاصل کی ہے۔

سفیر نے علی رضا سید کی کوششوں کی مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا  اظہار کیا اور کہا، ’’میں پرامید ہوں کہ کشمیر کاز کے لیے مستقبل میں مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔‘‘

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے سفیرپاکستان کے مبارکبادی پیغام پر ایک خط کے ذریعے اظہار تشکر کیا۔ علی رضا سید نے کہا، “آپ کے مبارکبادی پیغام اور نیک خواہشات پر بے حد مشکور ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا یہ پیغام ہمارے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے اور اس سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کے انسانی حقوق کی وکالت کرنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔ مظلوم کشمیری عوام کی حالت زار ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے اور ہم ان کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کشمیر کونسل ای یو یورپ میں جموں و کشمیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے، خاص طور پر این جی اوز، سول سوسائٹی، یورپی یونین کے اداروں، یونیورسٹیوں، قومی پارلیمانوں اور یورپی پارلیمنٹ جیسے اداروں تک ہم اپنی آواز پہنچاتے رہتے ہیں۔ ہماری ان کوششوں کا مقصد کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والی بھارتی حکومت کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ مختلف مواقع پر، ہم ان تمام اداروں کو خطوط بھی لکھتے رہتے ہیں تاکہ انہیں مسئلہ کشمیر خصوصاً مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کا صحیح اندازہ ہوسکے۔

سفیر پاکستان کے پیغام کو سراہتے ہوئے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور کشمیری عوام کو درپیش انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر آپ کی طرف سے ہماری کوششوں کی تعریف قابل ستائش ہے۔ ہماری کوششوں کی کامیابی ہمارے ساتھ بہت سے لوگوں کے تعاون اور حمایت کے بدولت ہی ممکن ہے۔ ان مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے ہی ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے انصاف اور ان کے ساتھ مساویانہ سلوک کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

میں کشمیرکاز کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کی طرف سے مستقبل میں مشترکہ کوششوں اور تعاون کے لیے خواہش کے اظہار کی قدر کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اس طرح ہم اس جدوجہد میں ایک معنی خیز تبدیلی لا سکتے ہیں اور کشمیریوں کو درپیش اہم مسائل پر دنیا کی مزید توجہ دلا سکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں