وطن نیوز انٹر نیشنل



برسلز میں 27 اکتوبر کے یوم سیاہ پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 ہوگا

برسلز:  بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں 27 اکتوبر بروز جمعہ صبح گیارہ بجے کشمیرپر بھارتی قبضے کے دن (یوم

سیاہ) کے موقع پر بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مظاہرہ جس کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو کررہی ہے، میں بڑی تعداد میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دیگر ہمدردوں اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

مظاہرے کے انتظامات کے لیے کشمیرکونسل ای یو کے ساتھ ورلڈ کشمیر ڈائس پورہ الائنس سمیت دیگر کشمیری تنظیمیں بھی تعاون کررہی ہیں۔

مظاہرے کے اہتمام کے علاوہ، کشمیرکونسل ای یو کے عہدیداروں کی اکتوبر کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ویبینار کے انعقاد اور برسلز میں یورپی شخصیات سے کچھ ملاقاتوں سمیت دیگر مصروفیات بھی ہوں گی۔

کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پچھلی سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارت نے جموں و کشمیر کے بڑے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اقوام عالم بھارت کے اس غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کے خلاف اس جارحانہ و ظالمانہ بھارتی رویئے پر خاموش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم احتجاج کرکے ایک طرف عالمی برادری سے کہنا چاہتا ہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کرکے کشمیر پر بھارتی قبضہ ختم کرائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں ان کی مدد کرے۔

دوسری طرف ہم بھارتی حکومت کو یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ کشمیری بھارت کا غیرقانونی قبضہ ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیری قوم اپنے مستقبل کا آزادانہ ماحول میں فیصلہ کرناچاہتی ہے۔ افسوس سے کہناپڑتاہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن وہ کشمیریوں کے حقوق دبارہاہے اور مقبوضہ وادی میں بے گناہ لوگوں کوقتل کررہاہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے بھائی اور بہنیں گذشتہ سات عشروں سے زائد مدت سے بھارتی ظلم و ستم کا شکارہیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر بھارت کے ریاستی ادارے انھیں کچلنے پر لگے ہوئے ہیں۔ وادی کشمیر میں بھارتی پولیس اور سیکورٹی فورسزکشمیریوں کو قتل کررہے ہیں، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تشدد، خوف و ہراس اور خواتین کی عصمت دری روزمرہ کا معمول ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں