وطن نیوز انٹر نیشنل

انڈین وزیراعظم کو 30 سال سے راکھی پہنانے والی پاکستانی ’بہن‘: ’مودی کے لیے میری تمام دعائیں قبول ہوئی ہیں‘

مودی

مضمون کی تفصیل

  • مصنف,نیاز فاروقی
  • عہدہ,بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نئی دہلی
  • 30 اگست 2023

چار دہائیوں سے انڈیا میں مقیم پاکستانی نژاد خاتون انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو تقریباً 30 سال سے راکھی باندھ رہی ہیں۔

راکھی کے تہوار میں روایتی طور پر بہنیں اپنے بھائیوں کو راکھی باندھتی ہیں اور بھائی ان کی تاعمر حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

قمر محسن شیخ کے مطابق ان کا مودی کے ساتھ بہن بھائی کے طور پر قربت کا آغاز سنہ 1995 میں گجرات کے گورنر سوروپ سنگھ کی الوداعی تقریب میں ہوا تھا۔

احمد آباد میں ہونے والی اس تقریب میں نریندر مودی بھی موجود تھے، جو اس وقت آر ایس ایس کے ایک معمولی کارکن تھے۔ر

قمر بتاتی ہیں کہ ’گورنر صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں انھیں (مودی) جانتی ہوں۔ میں نے کہا کہ ہاں میں جانتی ہوں۔‘

قمر کے شوہر ایک مصور ہیں اور ان کی نمائشوں کا افتتاح انڈیا کی کئی معروف شخصیات نے کیا ہے، جن میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی، آئی کے گجرال، لال کرشن ایڈوانی اور خشونت سنگھ بھی شامل ہیں۔

قمر بتاتی ہیں کہ وہ ان نمائیشوں میں اس سے پہلے بھی وزیراعظم مودی سے مل چکی تھیں۔

گورنر نے مودی سے مخاطب ہو کر مزید کہا کہ ’یہ میری بیٹی ہیں۔ میں اب یہاں سے جا رہا ہوں اور میں انھیں اب آپ کے حوالے کر کے جا رہا ہوں‘۔

وہ کہتی ہیں کہ ’نریندر بھائی نے کہا کہ یہ اگر آپ کی بیٹی ہیں تو یہ آج سے میری بہن ہیں۔‘

QMS
،تصویر کا کیپشنقمر کے شوہر ایک مصور ہیں

قمر تب سے ہر سال مودی کو راکھی باندھتی ہیں، یہاں تک کہ کووڈ کے دوران جب آمدورفت مشکل تھی تو وہ ڈاک کے ذریعے وزیراعظم مودی کو راکھی بھیجتی تھیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ جب مودی نے پہلی بار انھیں بہن بولا تب یہ ان کے دل کو چھو گیا۔ وہ کہتی ہیں کہ ’اُنھوں نے پوچھا، کیسی ہیں بہن؟ یہ سن کر میں بہت خوش ہوئی۔‘

مودی کے گجرات کے وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے ایک بار قمر نے راکھی باندھتے ہوئے مودی سے کہا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ وہ گجرات کے وزیراعلیٰ بن جائیں۔

وہ کہتی ہیں ’وہ ہنسنے لگے اور کہا کہ میں سنگھ (آر ایس ایس) کا کام کر رہا ہوں، یہی بہت ہے میرے لیے، یہی کروں گا میں۔‘

جب مودی وزیر اعلیٰ بن گئے تو قمر کی ان سے دہلی میں ملاقات ہوئی اور انھوں نے راکھی باندھنے کے دوران کہا کہ ’اب میں دعا کر رہی ہوں کی آپ انڈیا کے وزر اعظم بنیں۔ وو زور سے ہنسنے لگے۔‘

وہ کہتی ہیں مودی کے لیے ان کی تمام دعائیں قبول ہوئی ہیں۔

QMS

وہ انڈیا کیسے آئیں؟

قمر بتاتی ہیں کہ تقسیم ہندوستان کے وقت ان کی والدہ احمد آباد میں بہت سے رشتہ داروں کو چھوڑ کر پاکستان چلی گئی تھیں۔

جب قمر کی پڑھائی مکمل ہو گئی تو انھوں نے ان کی شادی طے کر دی لیکن شادی سے پہلے انھوں نے قمر سے کہا کہ وہ برسوں سے اپنے بہن بھائیوں سے نہیں ملی ہیں۔

’میں چاہتی ہو کہ تمھاری شادی ہونے سے پہلے تمھیں سب سے ایک بار ملا دوں‘۔

انڈیا میں قمر اور ان کی والدہ نے ان رشتہ داروں سے ملاقات کی جن سے وہ برسوں سے نہیں ملی تھیں۔

قمر بتاتی ہیں کہ ’ہم یہاں ملنے آئے تو ماموں نے کہا کی آپ نے اُدھر بہت رہ لیا، اب آپ یہیں رہو اور بیٹی کی شادی بھی یہیں کرو۔‘

آخر کار قمر کے ماموں اور دیگر رشتہ داروں نے ان کی والدہ کو ان کے لیے انڈیا میں دولہا تلاش کرنے پر راضی کر لیا۔

’یہیں پر لڑکا دیکھا اور پھر میری شادی ہو گئی اور تب سے میں یہیں رہ رہی ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں