وطن نیوز انٹر نیشنل


کھیل

 11 ستمبر ، 2023

ویب ڈیسک

ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے357 رنزکا ہدف

ویرات کوہلی نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی/ فوٹو سوشل میڈیا
ویرات کوہلی نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی/ فوٹو سوشل میڈیا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 357 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں ریزرو ڈے میں بارش رکنے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ شروع ہوا اور بھارتی ٹیم نے 25 ویں اوور سے کھیل کا آغاز کیا۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھ

بھارتی بلے باز کے ایل راہول اور  ویرات کوہلی نے ناقابل شکست  اننگز کھیلیں جس کے باعث بھارت نے مقررہ 50 اوورز  میں 2 وکٹ پر 356 رنز بنا لیے۔

ویرات کوہلی نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ کے ایل راہول بھی 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کے درمیان تیسری وکٹ پر  233  رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور  شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث میچ کے دوران گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہو گئے ہیں لہٰذا وہ بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث رؤف کی بیک سائیڈ میں پسلیوں میں تکلیف ہے، حارث رؤف احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کریں گے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی تھی  اور صبح سے وقفے وقفے سے بارش کے باعث گراؤنڈ کو بار بار کور کرنا پڑا۔

بتایا جارہا ہے کہ کولمبو میں آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں