وطن نیوز انٹر نیشنل


ڈنمارک اور یورپ کے دیگر ممالک کو مستقبل میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کا اعادہ حال ہی میں ڈنمارک میں منعقد ہونے والی سالانہ بزنس کونسل کانفرنس میں کیا گیا ہے۔اس کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈنمارک کی طرف سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔یاد رہے کہ ڈنمارک میں ڈینش ، پاکستانی بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (C E O)طارق سندھولگاتار ڈینش چیمبر آف کامرس کے ڈائریکٹر سے باہمی تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں۔اس سلسلے میں اگلے سال مئی 2024 میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جناب Jakob Linulf اور ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر محترم جناب شعیب سرور(Shoab Sarwar)بھی حصہ لیں گے۔یاد رہے کہ ڈنمارک میں ڈینش پاکستانی بزنس کونسل کے C E O طارق سندھو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں