وطن نیوز انٹر نیشنل

اٹلی میں تارکین وطن کو روکنے کے لئے بارڈر کنٹرول شروع

روم (نیوز ڈیسک) اطالوی حکام نے ملک کے شمال مشرقی علاقے فریولی وینیزیا جولیا میں مہاجرین کی آمد روکنے کے لیے بارڈر کنٹرول شروع کر دیا ہے اور اس مقصد کے لیے سرحدوں پر تعینات سیکورٹی اہل کاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ روم حکومت نے موسم گرما میں ملک کا رخ کرنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافے کے سبب رواں ماہ بارڈر کنٹرول سے متعلق نئے قوانین کا اطلاق کیا تھا۔
ان قوانین کے تحت اب اٹلی نے ملک کی شمال مشرقی سرحدوں پر بارڈر کنٹرول شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہاجرین کی آمد روکنے کے لیے نئے اقدامات کے بارے میں فیصلہ فریولی وینیزیا جولیا کے شہر تریئستے میں اطالوی پولیس کے اعلیٰ افسروں کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اطالوی نیوز ایجنسی آنسا کے مطابق اب ان علاقوں میں پولیس چوکیاں 24 گھنٹے کام کریں گی اور پولیس اہل کار غیر قانونی تارکین وطن کی مدد کرنے والے افراد اور ان کی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد یونان سے بلقان ریاستوں سے گزرتے ہوئے وسطی اور شمالی یورپی ممالک کا رخ کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا

اپنا تبصرہ بھیجیں