وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیر اعظم کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس، بلوچستان کی صورتحال، مچھ واقعے پر بریفنگ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال اور مچھ واقعے پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان، صوبائی وزیر داخلہ ، چیف سیکرٹری، آئی جی ایف سی ، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے مچھ واقعے پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں