وطن نیوز انٹر نیشنل

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت چار جنوبی ایشیائی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں

12 مئی کی شب کے بعد پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے کوئی پرواز متحدہ عرب امارات نہیں جا سکے گی تاہم ٹرانٹ پروازیں اس پابندی سے مستثنی ہیں.
متحدہ عرب امارات کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ بدھ 12 مئی کی شب کے بعد سے جنوبی ایشیا کے چار ممالک جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں، پر سفری پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔
کووڈ 19 کے بحران کی وجہ سے عائد کیا گیا یہ فیصلہ ان تمام پروازوں اور فضائی کمپنیوں پر پر لاگو ہوگا جو پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کرنا کے خواہشمند ہوں گے۔ ٹرانزٹ پروازیں اس پابندی سے مستثنی ہوں گی۔یو اے ای کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اور نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دس مئی کو یہ اعلان کیا۔اعلامیے کے مطابق بدھ کی شب رات 11 بج کر 59 منٹ تک پروازوں کو متحدہ عرب امارات آنے کی اجازت ہو گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای سے ان چاروں ممالک کی جانب جانے والی پروازیں معمول کے مطابق اڑیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں