وطن نیوز انٹر نیشنل

فلسطین، اسرائیل تنازع: فلسطینی عسکریت پسند گروہ حماس جو غزہ پر راج کرتا ہے

حماس کئی فلسطینی عسکریت پسند گروہوں میں سب سے بڑا عسکریت پسند گروپ ہے
دراصل یہ نام ’اسلامی مزاحمتی تحریک‘ کا عربی مخفف ہے۔ اس تحریک کی ابتدا سنہ 1987 میں مغربی کنارے (ویسٹ بینک) اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قبضے کے خلاف شروع ہونے والی پہلی فلسطینی مزاحمت کے آغاز کے بعد ہوئی تھی۔حماس کے چارٹر (منشور) کے مطابق یہ گروہ اسرائیل کی تباہی کے لیے پُرعزم ہے۔
ابتدا میں حماس کا دو بنیادی مقصد تھے جن میں سے ایک فلسطینیوں کے لیے معاشرتی بہبود کے پروگرام چلانا اور دوسرا اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد کرنا تھا۔ مسلح جدوجہد کرنے کی ذمہ داری بنیادی طور پر حماس کے عسکری ونگ ’عز الدين القسام بریگیڈ‘ کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں