وطن نیوز انٹر نیشنل

‘دنیا کے سب سے بڑے خاندان’ کے سربراہ زیونا چانا کی انڈین ریاست میزورام میں وفات

‘دنیا کے سب سے بڑے خاندان’ کے سربراہ زیونا چانا کی انڈین ریاست میزورام میں وفات
14 جون 2021
دنیا کے سب سے بڑے کنبے کے سربراہ مانے جانے والے 76 سالہ زیونا چانا کی انڈیا کی شمال مشرقی ریاست میزورام میں وفات ہوگئی ہے۔
ایک سے زیادہ شادیوں میں یقین رکھنے والے مذہبی فرقے کے سربراہ زیونا چانا کی وفات اتوار کو ہوئی۔ انھوں نے پسماندگان میں 38 بیویاں، 89 بچے اور 36 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں چھوڑے ہیں۔
ان کی موت کی تصدیق میزورام کے وزیر اعلی زورامتھنگا نے کی اور انھوں نے ٹوئٹر پر ‘دکھی دل’ کے ساتھ ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔چانا مبینہ طور پر ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں