وطن نیوز انٹر نیشنل

پانچ ماہ قبل قتل ہونیوالی خاتون کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ورثاء کا احتجاج

گوجرانوالہ( )
پانچ ماہ قبل قتل ہونیوالی خاتون کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ورثاء کا احتجاج’والدہ کی درخواست پر پولیس نے از سر نو تفتیش کا آغاز کردیا تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ ریاض کالونی میں پانچ ماہ قبل غضنفر حسین کی بیوی شازیہ بی بی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سوہدرہ میں پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ابھی تک واردات کا سراغ نہ لگاسکی اور نہ ہی کسی ملزم کو گرفتار کرسکی مقتولہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثاء نے شدید احتجاج کیا جبکہ مقتولہ کی والدہ نے مقدمہ کی از سر نوتفتیش کیلئے پولیس کو درخواست دیدی مقتولہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ اسکی بیٹی کومقتولہ کے خاوند نے پراپرٹی اور بھاری بیمہ پالیسی کے لالچ میں قتل کیا ہے اور بعد میں خود ہی مقدمہ کا مدعی بن گیا ہے پولیس مقدمہ کی از سر نوتفتیش کرے اور مقتولہ کے شوہر کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں