وطن نیوز انٹر نیشنل

پی ایچ اے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔اس حوالے سے متعدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

گوجرانوالہ() پی ایچ اے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔اس حوالے سے متعدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں چنداقلعہ اور عزیز کراس فلائی اورکے قریب تعمیر ہونیوالے خوبصورت لینئر پارکس گوجرانوالہ کی عوام کے لیے تحفہ اور جی ٹی روڈ سے گزرنے والے مسافروں کے لیے فرحت کا باعث ہوں گے۔اِن خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے سجاد احمد ثاقب اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شاہد عباس جوتہ نے عزیز کراس فلائی اوور لینئر پارک اور سنٹر میڈین میں کی جانیوالی شجرکاری کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ شہر کا پہلا جدید ترین پونے دو کلو میٹر طویل لینئر پارک میں گھاس، پھلدار، پھول دار اور سایہ دار درخت لگانے کے علاوہ واکنگ ٹریک، بنچز، گزیبو، پبلک ٹوائلٹس، رات کے اوقات میں روشنی کے لیے فلڈ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی اور لوگوں کے بیٹھنے کے لیے خوبصورت ہٹ بنائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر راجہ عمران خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر طارق سلمان،میڈم عائشہ صدیقہ،حافظ وقار ودیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں