وطن نیوز انٹر نیشنل

صدر مملکت پاکستان عارف علوی کی طرف سے، احسن کارکردگی دکھانے پرطاہر باھو کو شاباش

اسلام آباد: صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے فکر اقبال سوسائٹی کی مرکزی کابینہ چئیرمین طاہر باھو کی قیادت میں ملاقات کر رہی ہے

فکرِاقبال سوسائٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں،نوجوان قیادت کا پاکستان میں فکر اقبال کی ذمہ داری کو سنبھالنا خوش آئند ہے : صدر مملکت عارف علوی
فکر اقبال سوسائٹی نے بہت کم عرصے میں اچھی کارکردگی دکھا کر ملک میں اپنا ایک خاص مقام پیدا کیا : چئیرمین طاہر باھو

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے نوجوان چئیرمین فکر اقبال سوسائٹی طاہر باھو کی اپنی کابینہ کے ہمراہ ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سوسائٹی کی کابینہ نے صدر مملکت کو اہم قومی منصوبوں کی سمری پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پورے پاکستان میں فکر اقبال کو نوجوانوں میں عام کرنے کہ لئے اہم قومی اداروں اور فکر اقبال سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا اور منصوبہ بندی کی جائے گی۔جبکہ رواں سال پورے پاکستان کی یونیورسٹیز میں بھرپور انداز میں فکر اقبال سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔صدر مملکت نے فکر اقبال سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کابینہ کو احسن کارکردگی پر شاباش دی اور کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میں فکر اقبال کی ذمہ داری کو نوجوان قیادت نے سنبھال لیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ نوجوان محنت اور دل جوئی سے کام کرتے رہیں گے اور دنیا میں پاکستانی قوم کا نام روشن کریں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ملاقات میں وائس چئیرمین محمود احمد، جنرل سیکرٹری لقمان فیاض،فنانس سیکرٹری طیب باھو، ممبر ایڈوائزری کونسل پروفیسر مسعود نعیم، طارق باھو و دیگر ایگریکٹو ممبران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں