وطن نیوز انٹر نیشنل

ٹیکس میں کمی سے گاڑیاں ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے سستی ہو جائیں گی: خسرو بختیار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ سالانہ سے بڑھانا چاہتی ہے، ٹیکس میں کمی سے گاڑیاں ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے سستی ہو جائیں گی۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخسرو بختیار نے کہا کہ ملک میں 4 لاکھ 15 ہزار گاڑیاں سالانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے لیکن گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے صرف ایک لاکھ 64 ہزار گاڑی بنیں، گاڑیوں کی پیداوار بڑھنے سے 3 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، ملک میں تیار ہونے والی چھوٹی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت ملی تو معیشت تباہی کے دھانے پر تھی۔ وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ نئی آٹو پالیسی اگست میں آئے گی جس سے پاکستان گاڑیاں ایکسپورٹ کرنے والے ملک بن سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں