وطن نیوز انٹر نیشنل

امریکا 31 اگست تک افغانستان میں جنگی اہداف حاصل کرلے گا، ذلت آمیز پسپائی کے بعد امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن:افغانستان سے پسپائی اور رسوا ہوکر نکلنے والے امریکا کے صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا 31 اگست تک افغانستان میں جنگی اہداف حاصل کرلے گا جس کے بعد جنگ مزید جاری نہیں رہے گی اور نہ ہی افغانستان میں مزید افواج بھیجی جائیں گی، جوبائیڈن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 31 اگست تک جنگ کو سمیٹ دیا جائے گا، افغانستان میں مزید امریکی فوجی رکھنے سے ملک کے مسائل حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی، جوبائیڈن نے کہا کہ میں مزید اگلی نسل کے امریکی فوجیوں کو افغانستان نہیں بھیجنا چاہتا، امریکی افواج اپنے تمام اہداف کو اگلے ماہ کے آخری روز تک حاصل کرلیں گے جو اصل حکمتِ عملی سے بھی کچھ ہفتے پہلے ہی مکمل ہوجائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کے حملے اور دوعشرے کی موجودگی کا مقصد امریکی سرزمین پر نائن الیون جیسے کسی دوسرے حملے کو روکنا تھا اور یہ ہدف ہم حاصل کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں