وطن نیوز انٹر نیشنل

پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے اتحاد اور یکجہتی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد

پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے اتحاد اور یکجہتی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد جس میں سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر مہمان خصوصی تھے اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کرکے قومی اتحاد یکجہتی کا ثبوت فراہم کیا۔

پاک فرینڈ آسٹریا 🇵🇰🇦🇹
کی جانب سے آسٹریا کے شہر ویانا میں ترکی 🇹🇷 مقامی ریسٹورینٹ میں ایک نہایت ہی خوشگوار ماحول میں ایمبیسیڈر اف پاکستان عزت ماب محمد آفتاب کھوکر صاحب، ایمبیسی کے آفیسر ،سابق ایمبیسیڈر حیات مہندی، پاک فرینڈ آسٹریا کے ممبران ،عہدیدار اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔
COVID-19
کی وجہ سے کافی عرصہ دراز سے کوئی بھی اتنی بڑی تقریب نہ ہو سکی تھی ۔مگر اس دفعہ پاک فرینڈ آسٹریا کے صدر جناب غلام مصطفی بلوچ، ممبران ،عہدیدار نے کافی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کو دعوت دی ۔تقریبان 84 افراد نے بھرپور شرکت کی اور کافی شاندار پرگرام کو اورگناز کیا ۔
پرگرام کا آغاز قرآن مجید فرقان حمید محسن بلوچ کی تلاوت سے ہوا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کی سعادت چوہدری قمر نے حاصل کی ۔پرگرام کی نقابت کے فرائض رانا ادریس نے بہت ہی خوبصورت انداز سے کی۔
سب سے پہلے پاک فرینڈ آسٹریا 🇵🇰🇦🇹
کے صدر جناب غلام مصطفی بلوچ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کافی عرصہ بعد اکھٹے مل بھیٹے کا موقع ملا ہے ۔آسٹریا میں پاکستانی کس طرح یہاں کام کرتے اور ریتے تھے اور کن کن مشکل حالات میں وقت گزارا ۔اور مزید کہا کہ ہمیں مل کر رہنا چاہیے، کوئ بھی مصلحت کا ہو سب کا احترام کرنا چاہیے ۔ہم سب پاکستانی ہیں آسٹریا میں ایک دوسرے کے ساتھ سب اختلافات کو ختم کر کے آگے بڑھنا ہو گا ۔اور پاکستانی کے لیے بہت خوشی کی بات ہے پاکستانی ڈاکٹر جن کا نام حافظ محمد ریاض، جنھوں نے ویانا آسٹریا میں 1210 ڈیسٹک میں کلینک کھولی ہے اس پاکستانی کمیونٹی بہت فائدہ ہوگا کہ جرمن زبان میں جن کو مسلہ ہے اپنی زبان میں بات کر کے اپنی بیماری کی تفصیل بتا کر علاج ہو سکے گا ۔

ڈاکٹر حافظ محمد ریاض نے بھی پاکستانی کمیونٹی کو اپنا تعارف کروایا اور اپنی خدمات پیش کرنے کا وعدہ کیا ۔
سابقہ ایمبیسیڈر جناب حیات مہندی صاحب نے بھی آپس میں پیار و محبت سے وقت گزارنے کی تلقین کی ۔
پاکستان ایمبیسی کے کونسلر صاحب نے بھی اپنی مختصر خطاب میں کہا کہ ایمبیسی آپ سب کے لیے ہیں کوئی بھی معملات ہیں ہمارے پاس تشریف لائے ہم آپ خدمت کے لیے موجود ہیں ۔
ایمبیسیڈر اف پاکستان عزت ماب محمد آفتاب کھوکر صاحب نے بہت اہم پاکستان اور آسٹریا کی گورنمنٹ کے معمولات پر پاکستانی کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر چند ضروری گزارشات پر روشنی ڈالی ۔اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ سب میرے لئے برابر ہیں جب چائے مجھ سے ملنے کےلیے رابطہ کر سکتا ھے ۔ائ میل اور ٹیلی فون کے ذریعے میں آپ کو وقت دونگا کوئی بھی معملات ہیں ہمارے پاس تشریف لائے اور ملاقات کرونگا، آج کل کی کورونا وائریس کی وجہ سے کچھ معملات ہیں ۔ہم مہینے میں ایک دفعہ آن لائن لائف (اے کچہری) پرگرام کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی آسٹریا سے رابطہ کرتے ہیں اور سب کے سوالات کے جوابات بھی دیتے ہیں ۔امید ہے کہ جیسے کورونا وائریس کے حالات ٹھیک ہوں گے امنے سامنے بیٹھ کر بات کریں گے ۔آخر میں کہا کہ سب آپس میں مل کر رہے ۔اگر کوئی ایک غلط کام کرتا ہے تو پاکستان کی بدنامی ہوتی ہیں ۔بس اس چیز کا خیال رکھے ۔
پرگرام کے آخر میں قاری شبیر نے خصوصی دعا کی ۔
بعد میں پاک فرینڈ آسٹریا 🇵🇰🇦🇹 کے صدر جناب غلام مصطفی بلوچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے اور اب آپ سب کے لیے برنچ کا احتیمام ہے۔ریسٹورینٹ کے رفریشمینٹ ہال میں تشریف لے جائے ۔شکریہ
بعد میں پاکستانی کمیونٹی نے ایمبیسیڈر صاحب سے باری باری مصافحہ کیا اور تصاویر بنوائی ۔

رپورٹ:ویانا آسٹریا

اپنا تبصرہ بھیجیں