وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش کی گئی تو ۔۔ترجمان پاک فوج کاسازش سے متعلق دبنگ اعلان

راولپنڈی (نیوزڈیسک) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ سےدیکھا گیا تو اس آنکھ کو نکال دیں گے، پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش کی گئی تو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان نے ملک کا بھرپور دفاع اورہر قسم کی سازش کوناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں اس
عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کابھرپور دفاع اورہر قسم کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے عزم ہے۔انٹیلی جنس ایجنسیز دن رات تھریٹس اور سازشوں کیخلاف کام کررہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیزا ور ادارے کام کررہےہیں اور چوکنا ہیں، پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش کی گئی تو کامیاب نہیں ہونےدینگے اور کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھا تو اس آنکھ کو نکال دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں