وطن نیوز انٹر نیشنل

پی آئی اے کا نجف کےلئے خصوصی پروازیں چلانے کااعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے نجف کےلئے خصوصی پروازیں چلانے کااعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے خصوصی پروازیں 15 سے 17 اکتوبر 2020 کے درمیان چلائی جائیں گی۔پی آئی اے کے ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کراچی سے دو اورلاہور سے دو خصوصی پروازیں نجف کےلئے اڑانیں بھریں گی۔ پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نجف کےلئے اڑانیں بھرنے والی پروازوں میں طلبہ اور اقامہ کے حامل مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔پی آئی اے کی انتظامیہ کے مطابق لاہور سے نجف کےلئے اڑان بھرنے والی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 49 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 39 ہزار روپے ہو گا۔پی آئی انتظامیہ نے کہاہے کہ مسافروں کو اپنے ہمراہ 30 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں