وطن نیوز انٹر نیشنل

الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
دائر کی گئی درخواست میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے عدالتِ عالیہ سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر دی۔
پی ٹی آئی نے جانتے بوجھتے عارف نقوی سے فنڈز لیے: الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا.درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
پی ٹی آئی نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں