وطن نیوز انٹر نیشنل

یہ تو ایک دن ہونا تھا۔۔زرداری اور نوازشریف پر پاکستان کی زمین تنگ، اہم ترین شخصیت کا تہلکہ خیز انکشاف

یہ تو ایک دن ہونا تھا۔۔زرداری اور نوازشریف پر پاکستان کی زمین تنگ، اہم ترین شخصیت کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب موڑ دیا۔لال حویلی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے، چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا، وفاقی کابینہ کے 62 وزیر ہیں جن میں سے 17 کے پاس کوئی وزارت ہی نہیں ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹ خریدے اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے، شہباز شریف نے آج کہا میثاق سیاست نہیں میثاق معیشت کی دعوت دیتا ہوں، سارے مل کر اس پاکستان کو بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں