وطن نیوز انٹر نیشنل

کپتان کا مخالفین کی کمر توڑ دینےوالا جھٹکا، عمران خان کے کون سے حلقے میں کاغذات منظور ہو گئے، کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری

کپتان کا مخالفین کی کمر توڑ دینےوالا جھٹکا، عمران خان کے کون سے حلقے میں کاغذات منظور ہو گئے، کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 کے ضمنی الیکشن کے لیے عمران خان کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس سلسلے میں انہوں نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں سے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ آزاد امیدوار محمد طارق، مشتاق احمد اور جے یو آئی (ف) کے محمد رمضان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے اکرم چیمہ کامیاب ہوئے تھے اور اب ضمنی الیکشن میں وہ عمران خان کے کورنگ امیدوا ر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں