وطن نیوز انٹر نیشنل

اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا..درخواستوں کاجائزہ ،ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گئے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ اورچیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستا نیز کمیٹی مہر اعجاز حسین کی زیر صدارت اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگرکمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے ۔ اجلا س میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں کاجائزہ لیاگیااوران کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گئے ۔چیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی مہر اعجاز حسین نے کہا وزیر اعلیٰ نے انہیں جو ذمہ داریاں تفویض کی ہیں انہیں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیز کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن کا وشیں بر وئے کار لا ئیں گے ۔اے ڈی سی ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے کہا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن جان ومال کوتحفظ فراہم کیا جائے ۔ان کی موصول ہونے والی درخواستیں کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہااوور سیز پاکستانیوں کی 150 درخواستوں میں سے 143 حل ہو چکی ہیں اور دیگر پر کام ہو رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں