وطن نیوز انٹر نیشنل

مفتاح اسماعیل ملک میں سیلاب آیاہواہے آئی ایم ایف سے با ت کریں اور۔۔۔عمران خان نےعوام کے دل کی بات کہہ دی

جہلم(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے مفتاح اسماعیل جگرا پیدا کریں اور آئی ایم ایف سے بات کرکے ریلیف لیں۔جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختون خواہ
حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کی شرط پر عملدرآمد سے انکار پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں صوبے سرپلس دینگے، ملک میں سیلاب سے تباہی آئی ہے صوبے کہاں سے سرپلس دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کا وزیرخزانہ 2 ماہ سے مفتاح اسماعیل سے وقت مانگ رہا ہے، لیکن وہ ملاقات نہیں کررہے، آج مفتاح اسماعیل کہتے ہیں پی ٹی آئی آئی ایم ایف کا پروگرام منسوخ کرانا چاہتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب کورونا آیا تھا تو آئی ایم ایف سربراہ سے بات کرکے ریلیف لیا تھا، اس وقت بھی ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے، مفتاح اسماعیل تھوڑا جگرا پیدا کریں اور گوری چمڑی سے اتنا خوفزدہ نہ ہوں، آئی ایم ایف سے بات کرکے ریلیف لیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں کو ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرانا چاہیے ہوسکتا ہے تھوڑی دلیری آجائے، ہمارے ملک کا وزیراعظم غلامی کی باتیں کرتا ہے ایسے میں کون ہم پر یقین کرے گا، ان لوگوں کا چوری کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے یہ ان ممالک کے غلام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں