وطن نیوز انٹر نیشنل

پاک فوج نے عمران خان کے بیان پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق بیان پر پاک فوج نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کی حفاظت کیلئے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے ، نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان آرمی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے،پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش پاکستان کے مفاد میں نہیں،،آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو متنازعہ بنانا بھی پاکستان اور پاک فوج کے مفاد میں نہیں،پاک فوج کی سینئرقیادت کی اہلیت، حب الوطنی دہائیوں پر محیط بے داغ ہے،تمام طریقہ کار کے باوجود سینئر سیاستدانوں کی عہدے کو متنازعہ بنانے کی کوشش افسوسناک ہے،آرمی چیف کی تعیناتی کا آئین میں واضح طریقہ کار موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں