وطن نیوز انٹر نیشنل

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کا کامیاب اختتام،شی جن پھنگ کا اختتامی اجلاس سے اہم خطاب
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سات روزہ 20 ویں قومی کانگریس 22 تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
کانگریس میں سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی اور 20 ویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا انتخاب کیا گیا ہے ،
اس دوران سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق قرارداد , انیسویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کی رپورٹ سے متعلق قرارداد اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےمنشور میں ترامیم سے متعلق قرارداد کی منظوری دی گئی۔
شی جن پھنگ نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔

کیٹاگری میں : چین

اپنا تبصرہ بھیجیں