وطن نیوز انٹر نیشنل

چین اور طالبان حکومت کے باضابطہ سفارتی روابط قائم، سفیر نے اسناد پیش کر دیں

58 minutes ago


افغانستان میں تعینات کیے گئے چین کے سفیر نے طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملا حسن اخوند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی ہیں۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق بدھ کو چینی سفیر شاؤ شینگ نے طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملا حسن اخوند کا کابل میں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم نے چینی سفیر کی سفارتی اسناد قبول کر لی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفر نے کہا کہ اُن کا ملک طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط قائم کر کے خوشی محسوس کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ 2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد دنیا کے بیشتر ملکوں نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

چین نے طالبان حکومت آنے سے قبل بھی متعدد طالبان رہنماؤں کو بیجنگ بلایا تھا۔ چین افغانستان میں سرمایہ کاری کے کئی منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔

رواں برس جولائی میں طالبان حکومت نے چینی کمپنی کی مدد سے شمالی افغانستان میں خام تیل نکالنے کا کام بھی شروع کیا ہے۔

امریکہ سمیت مغربی ملکوں کا یہ مؤقف رہا ہے کہ طالبان افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کے علاوہ خواتین کے حقوق یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں