وطن نیوز انٹر نیشنل

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان پر افغان ٹیم کی فتح پر طالبان کا ردعمل

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان پر افغان ٹیم کی فتح پر طالبان کا ردعمل

DW ڈی ڈبلیو  منگل 24 اکتوبر 2023  12:40

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان پر افغان ٹیم کی فتح پر طالبان کا ردعمل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اکتوبر 2023ء) بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کرکٹ کے مقابلوں میں پہلے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور پھر گزشتہ روز پڑوسی ملک پاکستان کو شکست دے کر افغان کرکٹ ٹیم نے ایک اور بڑا الٹ پھیر کردیا۔ جس پر نہ صرف افغانستان اور بھارت بلکہ پاکستان کے معروف کھلاڑی بھی افغان ٹیم کی کارکردگی کی تعریفیں کررہے ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے خلاف سوشل میڈیا پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس دوران افغانستان کی حکمراں طالبان نے بھی ملکی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان اور طالبان رہنما خالد زدران نے ایک ٹویٹ میں کہا، “ہماری قومی کرکٹ ٹیم نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

ہم نے ایسی فتح حاصل کی جسے بہت سے لوگوں نے ناممکن قرار دیا تھا۔

انہوں نے افغان ٹیم کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزید کہا،” افغانستان کی اس فتح کا کچھ لوگوں کے لیے خاص پیغام ہے کہ ہم حریف نہیں ہیں اور ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں دیکھو، لیکن ہمیں پریشان مت کرو۔”

خیال رہے کہ پاکستان نے غیر قانونی طورپر رہنے والے افغان شہریوں سمیت تمام لوگوں کو 31 اکتوبر تک ہر حال میں ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔

طالبان نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا ہے۔

افغان مہاجرین کی زبردستی بے دخلی ’ناقابل قبول‘ ہے، طالبان

پاکستان کے اس فیصلے کا عکس پیر کے روز چینئی میں کھیلے گئے کرکٹ میچ میں بھی دکھائی دیا جب ‘پلیئر آف دی میچ ‘ابراہیم زدران نے اپنا انعام وصول کرنے کے بعد کہا، “میں یہ پلیئر آف دی میچ افغان پناہ گزینوں کے نام کرتا ہوں، جنہیں پاکستان سے جبراً نکالا جا رہا ہے۔

طالبان وزیر اعظم دفتر کی جانب سے مبارک باد

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر اعظم دفتر کے چیف آف اسٹاف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں افغان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا، “افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم، کرکٹ بورڈ اور تمام افغان شہریوں کو اس فتح کی مبارک باد۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ایکس پر لکھا،” ٹیم کو پچاس اوور کے مقابلے میں پاکستان پر فتح کی مبارک باد۔ میں اگلے میچوں کے لیے آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔”

افغانستان کے کرکٹر محمد نبی نے فتح کے جشن کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا،” مبارک باد! ہماری ٹیم کو اس جیت کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ ہماری جیت ہماری اسکل اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

افغانستان میں ہر طرف خوشی کی لہر

افغانستان کے نیوز چینل طلوع نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں کابل اور خوست کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں لوگ جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں کابل میں لوگ جیت کاجشن منارہے ہیں۔ ویڈیو میں کئی بچیاں “زندہ باد، زندہ باد، افغانستان زندہ باد” کے نعرے لگاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

پاکستانی کرکٹر حسن علی کے سسراپنی نواسی سے ملنے کے لیے بے قرار

بھارت میں بھی افغان شہریوں کا جشن مناتے اور رقص کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر نظر آرہے ہیں۔

افغانستان نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کو پہلی بار ہرایا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے ساتھ کھیلے گئے تمام سات یک روزہ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کو شکست دینے کے بعد افغانستان اس ورلڈ کپ میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے جب کہ سابقہ ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ سب سے نیچے یعنی دسویں نمبر پر چلا گیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا کہا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ افغانستان سے شکست پر ٹیم کو دکھ ہوا، لیکن کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔ مڈل اوورز میں بھی اسپنرز نے اچھے اوور نہیں کیے۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ورلڈ کپ میں “ہماری پرفارمنس اچھی نہیں جارہی، تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی خراب رہی، افغان ٹیم کو شاندار کھیل کا کریڈٹ جاتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان اور افغانستان کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میں نے آج کا پورا میچ دیکھا، افغانستان کی ٹیم جیت کی حق دار تھی۔

سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ افغانستان سے شکست پر سب کو بہت دکھ ہوا ہے، اس میچ میں 350 کا ٹارگٹ بننا چاہیے تھا۔

انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ” افغانستان نے دکھایا دنیا کی کرکٹ کہاں جارہی ہے۔”

پاکستان نے اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر شکایت کر دی

اس دوران بھارتی صارفین بھی پاکستان کی شکست پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے ایکس پر لکھا، “پتہ نہیں پاکستانی ٹیم جب اپنے وطن واپس لوٹے گی تو کیا حال ہوگا، بھارت کو انہیں اپنی شہریت دینے پر غور کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں