وطن نیوز انٹر نیشنل

رکٹ ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست share


ہیڈ لائنز

 

کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست 

اکتوبر 15, 2023


افغانستان کے مجیب الرحمان (سی) نیو کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) میچ کے دوران انگلینڈ کے کرس ووکس کی وکٹ لینے کے بعد ساتھی ساتھیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔
افغانستان کے مجیب الرحمان (سی) نیو کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) میچ کے دوران انگلینڈ کے کرس ووکس کی وکٹ لینے کے بعد ساتھی ساتھیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پہلا اپ سیٹ اس وقت سامنے آیا جب دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں 69 رنز سے شکست ہوگئی۔

دہلی کے ارن جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شکست اس میگا ایونٹ میں انگلینڈ کی دوسری ناکامی ہے، اس سے قبل انہیں ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے نو وکٹ سے ہرادیا تھا۔

میچ کی خاص بات افغانستان کے بلے بازوں اور بالرز دونوں کی مشترکہ کوشش تھی جن کی وجہ سے انگلش ٹیم 285

کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

یہ فتح ورلڈ کپ مقابلوں میں افغانستان کی مجموعی طور پر دوسری اور کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے ورلڈ کپ مقابلوں میں صرف ایک میچ جیتا تھا ، وہ بھی 2015 کے ایڈیشن میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف۔

عادل رشید انگلینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بالر رہے، انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مارک وڈ بھی دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

مجیب الرحمان ، راشد خان کی تین تین وکٹیں انگلینڈ پر بھاری پڑ گئیں۔

285 رنز کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی، اوپنر جونی بیئراسٹو دو اور نمبر تین

پر آنے والے جو روٹ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں ان فارم ڈیوڈ ملان نے 32 رنز کے ساتھ مزاحمت تو کی لیکن ان کا ساتھ سوائے ہیری بروک کے، کسی نے نہیں دیا۔

سابق بھارتی کھلاڑی محمد کیف نے بھی افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی کو شاندار قرار دیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں میں بہت دم ہے۔

افغانستان کی اس فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ چھ چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلی دو پوزیشن پر قابض ہیں۔

جنوبی افریقہ اور پاکستان چار چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں، پانچویں نمبر پر موجود دفاعی چیمپئنز نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں اور ان کے صرف دو پوائنٹس ہیں۔

ایونٹ میں پیر کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں سابق چیمپئنز سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لکھنو میں مقابلہ کریں گی۔

دو ہی پوائنٹس کے ساتھ افغانستان کی ٹیم چھٹی اور بنگلہ دیش ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ سری لنکا، نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو اب بھی ایونٹ میں پہلی کامیابی کی تلاش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں