وطن نیوز انٹر نیشنل

براہِ راست عمران خان کا جمعے کو لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان

جمعے کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا: عمران خان
تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم اُن کا کہنا ہے کہ ان رابطوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، کیوں کہ اُن کا مطالبہ صرف فوری الیکشن ہے۔
اسلام آباد میں اعظم سواتی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اُن کے لیے مذاکرات کی اس لیے اہمیت نہیں ہے، کیوں کہ اُنہیں پورا یقین ہے کہ حکومت الیکشن نہیں کرائے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اُن کا لانگ مارچ پرامن ہو گا، اُن کی 26 سال کی جدوجہد عدم تشدد پر مبنی رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چن کر اُن حلقوں کا انتخاب کیا جو وہ سمجھ رہے تھے کہ تحریکِ انصاف کے لیے کمزور ہیں، لیکن انہیں وہاں بھی شکست ہوئی۔ لہذٰا حکومت کسی صورت فوری الیکشن کا مطالبہ نہیں مانے گی، اسی لیے وہ لانگ مارچ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں