وطن نیوز انٹر نیشنل

عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب گامزن, حکومت کی مذاکرات کی پیش کش

ویب ڈیسک —
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ شاہدرہ چوک سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان قافلے کی قیادت کر رہے ہیں۔
لانگ مارچ کے دوسرے روز عمران خان اپنی لاہور رہائش گاہ زمان پارک سے شاہدرہ چوک پہنچے، جہاں تحریکِ انصاف کے رہنما اور کارکن پہلے سے ہی موجود تھے۔
عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی فوجی قیادت اور آئی ایس آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔شاہدرہ چوک سے یہ مارچ، فیروز والا، مریدکے، سادھوکی سے ہوتا ہوا کامونکی پہنچے گا، جہاں رات پڑاؤ کے بعد اتوار کی صبح یہ مارچ دوبارہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا۔تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ جمعے کی سہ پہر چار بجے لاہور کے لبرٹی چوک سے روانہ ہوا تھا۔ جو کلمہ چوک، اچھرہ، مزنگ، داتا دربار سے ہوتا ہوا آزادی چوک پہنچا تھا۔تحریکِ انصاف نے اعلان کر رکھا ہے کہ یہ لانگ مارچ چار نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہو گا۔ جہاں پرامن رہتے ہوئے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق مخصوص مقام پر جلسہ یا دھرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں