وطن نیوز انٹر نیشنل

افغانستان سے فوجی انخلاءکیلئے امریکہ نے نئی شرط رکھ دی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) افغانستان سے فوجی انخلاء کے لیے امریکا نے نئی شرط رکھ دی۔ پینٹاگون کا کہنا ہے فوجیوں کی واپسی کا انحصار تشدد میں کمی اور طالبان کے ساتھ فروری میں طے شدہ دیگر شرائط پر عملدرآمد پر ہوگا۔
امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء کیلئے اب نئی شرط رکھ دی۔ مکمل انخلاء کو جنگ زدہ ملک میں تشدد کی کمی اور فروری 2020ء میں طالبان سے کیے گئے معاہدے پر مکمل عملدرآمد سے مشروط کردیا۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی کہتے ہیں افغانستان سے باقی 4500 امریکی فوجیوں کا انخلاء طالبان کے حملوں میں کمی اور کابل حکومت کے ساتھ امن مذاکرات آگے بڑھنے پر منحصر ہے۔ یہ معاہدہ اور افواج کے انخلاء کے منصوبے حالات کے ساتھ مشروط ہیں۔
دوسری جانب فروری 2020ء کے معاہدے کے بعد پہلی بار امریکی فضائیہ نے طالبان پر بمباری کی ہے، فوجی ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صوبہ ہلمند میں جاری شدید لڑائی کے دوران طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کا مقصد افغان فورسز کی معاونت تھا، طالبان کو چاہئے وہ معاہدے کی پاسداری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں