وطن نیوز انٹر نیشنل

چھریوں کے کرتب میں 41 سیب کاٹنے کا مظاہرہ

سمارٹ فون پر آپ نے فروٹ ننجا گیم تو ضرور دیکھی یا کھیلی ہوگی جس میں ہوا میں پھینکے جانے والے پھلوں کو انگلیوں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کیا جاتا ہے لیکن امریکی کرتب کے ایک ماہر کی ایک ویڈیو میں یہ منظر حقیقی طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں اڈاہو کے ڈیوڈ رش ایک ساتھ تین خنجروں کو ہوا میں گھماتے ہوئے کرتب دکھاتے ہیں۔ اس دوران سامنے سے ایک شخص سیب پھینکتا ہے جسے وہ اپنے ہاتھ میں آنے والے کسی ایک خنجر سے ہوا میں ہی کاٹ ڈالتے ہیں۔

ویڈیو میں ڈیوڈ تین انتہائی تیز خنجروں سے پہلے کرتب دکھاتے ہیں اور اس کے بعد ہوا میں پھینکے جانے والے سیب کو درمیان سے کاٹ کر ان کے دو ٹکڑے کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ ویڈیو کئی زاویوں سے بنائی گئی ہے جس میں ان کی مہارت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک اور منظر میں یہ ویڈیو سلوموشن میں دیکھی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں